2024 March 28
سعودی عرب کے جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر ہیومن رائٹ واچ کی تنقید
مندرجات: ١٠١٥ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٧ - ١٢:٤٩ مشاہدات: 994
خبریں » پبلک
سعودی عرب کے جرائم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر ہیومن رائٹ واچ کی تنقید


پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹ واچ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کو انسانی المیے کا سامنا ہے کہا کہ انھیں یمن میں رونما ہونے والے المیے کی شدت کے باوجود اس کا مقابلہ کرنے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی کمزور کارکردگی پر حیرت ہے۔
روتھ نے مزید کہا کہ پوری طرح واضح ہے کہ یمن پر سعودی بمباری میں ہر روز بڑی تعداد میں یمنی عوام مارے جا رہے ہیں اور قحط نے یمن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ غذا اور خوراک کے سلسلے میں بھی یہ ملک محفوظ نہیں ہے اور وہاں ہیضہ بھی پھیلا ہوا ہے اس کے باوجود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے حالیہ اجلاس میں ان موضوعات پر غور نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب العالم نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق نے ایک بیان جاری کر کے تاکید کی ہے کہ یمن میں عام شہریوں کے جانی نقصانات کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب کے نمائندے کے یہ بیانات کہ یمن میں عام شہریوں کی جانی نقصانات کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمیشن کی رپورٹ صحیح نہیں ہے ، سعودیوں کی بین الاقوامی قوانین سے بچنے کی کوشش ہے۔
یمن کی وزارت برائے انسانی حقوق نے اقوام متحدہ کے نمائندوں، انسانی حقوق کے ہائی کمشنر ، یمن کے امور میں فعال دیگر بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کونسل کے اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مقامات کا دورہ کر کے جہاں سعودی حکومت نے جرائم کا ارتکاب کیا ہے، انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین سے متعلق حقائق کا نزدیک سے مشاہدہ کر سکتے ہیں-۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سعودی عرب ک نمائندے عبدالعزیزالواصل نے بدھ کو کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے کے لئے بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے-۔
یمن کے حقوق و ترقی سے متعلق قانونی مرکز نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر حملوں میں بارہ ہزار نو سو سات سے زیادہ یمنی شہریوں کو جاں بحق اور اکیس ہزار ایک سو پینسٹھ افراد کو زخمی کیا ہے۔
درایں اثنا سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کی مسلسل جارحیت کا جواب دیتے ہوئے یمنی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ تعز میں سعودی اتحادیوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کی توپوں نے صوبہ تعز کے الجحملیہ اور المخا علاقوں میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر گولے داغے۔
 ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ لحج اور عمران کے مختلف علاقوں پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کا ایک جنگی طیارہ جنوبی یمن میں گر کرتباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا یہ جنگی طیارہ جو ٹائفون نوعیت کا تھا، صوبہ ابین کے وضیع ضلع میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات