2017 September 23
مولانا سمیع الحق کا پاکستانی حکومت سے طالبان کے بیان کی تعریف کرنے کا مطالبہ
مندرجات: ١٠١٤ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٧ - ١٢:٤٧ مشاہدات: 16
خبریں » پبلک
مولانا سمیع الحق کا پاکستانی حکومت سے طالبان کے بیان کی تعریف کرنے کا مطالبہ

پاکستان میں طالبان دہشت گردوں کے بانی اور سرپرست تنظیم جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پاکستان کے وزير داخلہ احسن اقبال سے کہا ہے کہ وہ افغان طالبان دہشت گردوں کے اس اعلان کی حمایت کرے جس میں طالبان نے امریکی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی خطرے کی صورت میں پاکستان کی حمایت کریں گے اور اگر امریکہ کوئی جارحانہ اقدام اٹھاتا ہے تو وہ حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
سمیع الحق کے مطابق اتحاد علماء افغانستان سے اجلاس کے بعد امریکی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے کا اعلان کیا گیا۔مفتی محمود زکری کی قیادت میں افغان طالبان اور امارت اسلامیہ افغانستان کا اجلاس ’اتحاد تحریک عالم اسلام‘ کے بینر کے تحت منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف گروہوں اور مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مولانا سمیع الحق نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان کی جانب سے مذکورہ اعلان کو سراہیں اور اس کی حمایت کریں۔ خیال رہے کہ مولانا سمیع الحق کو پاکستان اور افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیموں کا بانی کہا جاتا ہے اور پاکستان میں سرگرم تمام وہابی ادارے دہشت گردوں آشکارا اور خفیہ امداد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ با خـر ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے بھی امریکہ اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی