2024 April 25
تحریک جعفریہ موسوی گروپ نے شعیہ دشمن NA-120 میں نواز لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا
مندرجات: ١٠١٠ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٧ - ١٢:٣٧ مشاہدات: 1176
خبریں » پبلک
تحریک جعفریہ موسوی گروپ نے شعیہ دشمن NA-120 میں نواز لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کی قیادت نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق یہ اعلان مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید، خواجہ حسان، ڈاکٹر حسنات شاہ، طلال چوہدری، عظمی بخاری اور دانیال عزیز بھی شریک تھے، ٹی این ایف جے کے وفد میں علامہ حسین مقدسی، علامہ رائے مزمل، ذوالفقار حیدر نقوی، حسن کاظمی، محمد سلیم شاہ شامل تھے۔

اس دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت ایمان کا حصہ ہے، ہمارے گھر میں عزاداری کا احترام کیا جاتا ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ ٹی این ایف جے کے مطالبات جائز ہیں، ان پر عملدرآمد کرایا جائے گا جبکہ اس کی قیادت سے باہمی رابطہ برقرار رہے گا۔

صدر ٹی این ایف جے پنجاب علامہ حسین مقدسی  نے اس موقع پر کہا کہ این اے 120 میں ملت جعفریہ اپنا ووٹ بیگم کلثوم نواز کے حق میں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ ان دعووں کے باوجود پنجاب کے مختلف اضلاع میں شیعہ علمائے کرام اور عزاداری امام حسین پر پابندی لگائی جارہی ہے جبکہ سانحہ راولپنڈی میں عزادارئ کے خلاف بڑی سازش کرنے والے اہم ذمہ دار  وزیر اعلیٰ  پنجاب حکومت میں بیٹھے کیا کررہا ہے ؟ کیا مریم نواز شریف اس بات کو جواب دینا پسند کریں گی۔

دوسری جانب علامہ حامد موسوی  نےکی جانب مسلم لیگ ن  جوکہ شیعہ دشمنی میں اپنی شناخت رکھتی ہے اور سانحہ راولپنڈی میں ملوث تھی کی حمایت کرکے کیا پیغام دیا ہے؟ اس سوال کی پوری ملت جعفریہ متلاشی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات