2017 November 24
میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر سعودی عرب کی خاموشی پر تنقید جاری
مندرجات: ١٠٠٧ تاریخ اشاعت: ١٣ September ٢٠١٧ - ١٢:٥٥ مشاہدات: 42
خبریں » پبلک
میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر سعودی عرب کی خاموشی پر تنقید جاری

رسا نیوز کے مطابق علمائے استقامت کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب، میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر اس لئے خاموش ہے کیونکہ روہنگیا مسلمان، وہابی نہیں ہیں- ماہر حمود نے  کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کی دربدری اور نسلی صفائی ایک ایسی حقیقت ہے جس کا کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن بعض مسلم ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک پر خاموشی طاری  ہے   – شیخ ماہر حمود نے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور ان کے قتل عام کے مناظر کو المناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو تصاویر سامنے آرہی ہیں ان سے جنوب مشرقی ایشیا میں مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوں گے اور برے نتائج نکلیں گے-




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی