موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
جنگل کا قانون: کوئٹہ سے ایک ہی خاندان کے چار شیعہ سماجی کارکن جوان لاپتہ
مندرجات: 1253 تاریخ اشاعت: 18 فروردين 2018 - 11:47 مشاہدات: 1162
خبریں » پبلک
جنگل کا قانون: کوئٹہ سے ایک ہی خاندان کے چار شیعہ سماجی کارکن جوان لاپتہ

شیعیت نیوز: کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے چار شیعہ جوان کئی دونوں سے لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نور ویلفیر سوسائٹی کے چار نوجوان رضاکار عامر چنگیزی، مختار حسینی، چنگیز علی اور عمران علی گذشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہیں، کہا یہ جارہا ہے کہ انہیں سرکاری ادارے اٹھا لے گئے ہیں۔

اہل خانہ نے ان افراد کی بازیابی کے لئے آواز بھی بلند کی ہے، تاہم ابھی تک انکے حوالے سے معلومات حاصل نہیں ہوئی کہ یہ چاروں جوان کہاں ہیں کون انہیں اُٹھا لے گیا ہے۔

نور ویلفیئر کے 4 عہدیداران جو کے ایک فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ گذشتہ 1 ماہ سے لاپتہ ہے۔ مگر یہاں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ نور ویلفیئر کے کارکنان و باقی عہدیداروں خود خوف کے مارے احتجاج نہیں کر رہے ہیں۔

انکی بازیابی کے لئے احتجاجات اور ویڈیو پیغامات خواتین کی طرف سے کیئے جارہے ہیں۔

ان افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں ثابت ہونے پر سزا دی جائے۔لاپتہ کرنا بذات خود جُرم ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے اس وقت سیکڑوں شیعہ جوان لاپتہ ہیں، ملکی ادارے بغیر کوئی جرم و خطا بتائے جوانوں کو گھروں سے غائب کردیتے ہیں، اطلاعات کے مطابق ملک بھر سے غائب شیعہ جوانوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو چار پانچ اور اس بھی زیادہ سالوں سے بے جرم و خطا سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے غائب کردیئے گئے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: