موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
کتاب؛ ریشہ ھا وتیشہ ھای وہابیت؛ کا تعارف
مندرجات: 111 تاریخ اشاعت: 16 آبان 2016 - 17:29 مشاہدات: 5509
کتب خانہ » پبلک
کتاب؛ ریشہ ھا وتیشہ ھای وہابیت؛ کا تعارف

خبررساں ایجنسی شبستان: تمام ابراہیمی ادیان کا ایک مسلمہ مسئلہ انبیاء،اولیاء اوربزرگان دین کا احترام کرنا اوران کی یاد منانا ہے۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق کتاب﴿ریشہ ھا وتیشہ ھای وہابیت﴾ میں مذہب شافعی اوروہابیت کے متضاد نقطہ نظرات کو بیان کیا گیا ہے کہ جسے حجة الاسلام حبیب عباسی نے چار جلدوں میں تحریرکیا ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں شافعی علماء کی نظرمیں وہایبت کے اعتقادات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ جن میں سے ایک اہم مسئلہ اولیائے الہی کی قبورکی زیارت اورتوسل ہے۔

انہوں نےمزید کہا ہے کہ تمام ابراہیمی ادیان یہاں تک کہ کسی خاص دین کو نہ ماننے والے افراد بھی علم اورعالم کا احترام کرتےہیں۔ دین اسلام بھی اولیائے الہی اورصالحین کی قبروں کی زیارت اوران کی ولادت ووفات کی مناسبت سے پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کرتا ہے۔

حجة الاسلام عباسی نےکہا ہے کہ اس کتاب کو چھ ابواب میں تحریرکیا گیا ہے کہ جس کے پہلے باب میں زیارت قبورسے منع کرنے کے بارے میں وہابیت کا نظریہ اوران کی دلیلوں کے بارے میں بحث کی گئی ہے۔

دوسرے باب میں زیارت قبورکے بارے میں شافعی علماء کی نظر کو بیان کیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں زیارت قبورکی تائید میں شافعی علماء کی دلیلوں کے بارے میں مطالب بیان کیے گئے ہیں۔ چوتھے باب میں خواتین کے توسط سے قبروں کی زیارت، کیونکہ وہابیت اس مسئلے میں بہت زیادہ شدت سے پیش آتی ہے۔

 پانچویں باب میں زیارت قبورکی تائید میں شافعی علماء کی کتابوں، کو تحریرکیا گیا ہے اورچھٹے اورآخری باب میں شافعی علماء اورمذہبی شافعی کے پیروکاروں کے توسط سے زیارت کی جانے والی قبور کےبارے میں مطالب تحریرکیے گئےہیں۔

 قابل ذکر ہےکہ دلیل ما پبلیکیشنز نےاس کتاب کو شائع کیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: